دارالافتاء فیضانِ شریعت کی خصوصیت
دارالافتاء کا ایک نمایاں اختصاص یہ ہے کہ یہاں کے سائلین میں اکثر مفتیان کرام ہیں، جو اس دار الافتاء کو مرجع کی حیثیت کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔نیز یہ دارالافتاء نہ صرف پیچیدہ مسائل کی وضاحت کرتا ہے بلکہ آسان، قابلِ عمل اور اطمینان بخش شرعی حل بھی فراہم کرتا ہے۔
فتاویٰ بالدلیل
دارالافتاء کے فتاوی قرآنِ کریم، احادیثِ نبوی اور فقہِ حنفی کے معتبر مراجع کی روشنی میں مدلل انداز سے تحریر کیا جاتا ہے۔
صرف شرعی حکم نہیں، شرعی حل بھی
یہاں صرف شرعی حکم ہی بیان نہیں ہوتا، بلکہ اگر کوئی معاملہ شرعاً ممنوع ہو تو اس کا شرعی حل بھی پیش کیا جاتا ہے۔
روایتی و جدید مسائل کا حل
روایتی فتاویٰ کے ساتھ ساتھ جدید پیش آمدہ مسائل (امانت، قرض، اقتصادی و عائلی معاملات) کا قابلِ اعتماد شرعی حل فراہم کیا جاتا ہے۔