شریعہ ایڈوائزری
مستند علمائے کرام کی رہنمائی میں اپنے کاروباری معاملات کی شرعی رہنمائی حاصل کریں۔
شریعہ ایڈوائزری کاروبار اور مالی معاملات کو شریعت کے مطابق بنانے کی عملی خدمت ہے
ادارہ فیضانِ شریعت کراچی کی شریعہ ایڈوائزری ٹیم کاروباری معاہدات، اسلامی بینکاری، سرمایہ کاری اور حلال سرٹیفیکیشن میں قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں واضح، قابلِ عمل اور مستند مشاورت فراہم کرتی ہے۔
شریعہ ایڈوائزری کیا ہے؟
شریعہ ایڈوائزری ایک ایسا مؤثر اور قابلِ اعتماد شعبہ ہے جو افراد، اداروں، کاروباری مراکز اور تنظیموں کو قرآن و سنت اور اسلامی فقہ کی روشنی میں شرعی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس شعبہ کا مقصد جدید مالیاتی، تجارتی اور انتظامی معاملات کو اسلامی اصولوں کے مطابق منظم کرنا ہے تاکہ ہر معاملہ شریعتِ مطہرہ کے تقاضوں کے عین مطابق انجام پائے۔ ادارہ فیضانِ شریعت کراچی کے ماہر مفتیانِ کرام اور شرعی ماہرین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ دی جانے والی رہنمائی مستند، قابلِ اعتماد اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ مزید برآں، شریعہ ایڈوائزری خدمات میں اداروں اور کمپنیوں کو پاکستان کے متعلقہ قوانین اور SECP (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) کے شرائط و ضوابط کے مطابق شرعی و قانونی رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے، تاکہ کاروباری معاملات شریعت اور ملکی قوانین دونوں کے مطابق درست انداز میں انجام پائیں
- کاروباری اور شراکت داری معاہدات کا شرعی جائزہ
- اسلامی بینکاری مصنوعات کی تصدیق
- کمپنیوں اور اداروں کے لیے شریعہ کمپلائنس جانچ اور شریعہ سرٹیفکیٹس کا اجراء
کن لوگوں کی خدمت کرتے ہیں؟
کلائنٹ جنہیں سروس فراہم کی

K-Electric

Kunwa Foundation

Saylani Welfare International Trust

CHEF International's Pakistan Institute of Rehabilitation Sciences (PIRS)
اپنے کاروبار اور معاہدات کو شریعت کے مطابق بنائیں
ماہر مفتیانِ کرام آپ کے معاملے کا شرعی جائزہ لے کر واضح، قابلِ عمل اور تحریری رہنمائی فراہم کریں گے۔