اہلِ سنت فتویٰ کونسل پاکستان
ادارہ فیضانِ شریعت کراچی کے تحت مستند علماء و مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی قرآن و سنت، فقہِ حنفی اور مسلکِ اہلِ سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی، معتبر فتاویٰ اور علمی و تحقیقی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
فتویٰ کونسل کا مقصد
فتویٰ کونسل کا مقصد صرف شرعی سوالات کے جوابات دینا نہیں، بلکہ قرآن و سنت، فقہِ حنفی اور مسلکِ اہلِ سنت کی روشنی میں زندگی کے مختلف شعبوں میں جامع اور مستند شرعی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ مستند علماء و مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی اتفاقی و اجماعی مسائل، دینی و ملی ضرورت کے امور اور اہم اجتماعی معاملات میں تحقیقی و مدلل آراء تحریری دستاویزات اور فتاویٰ کی صورت میں جاری کیے جاتے ہیں، تاکہ افراد، ادارے اور معاشرہ قابلِ اعتماد دینی رہنمائی حاصل کر سکیں۔
شائع فتاویٰ
فتویٰ کونسل کے منظور شدہ فتاویٰ یہاں موضوع، ذیلی عنوان اور ترتیب کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔
فتویٰ کے مراحل
کونسل کے آفیشل فتاویٰ کو شائع کرنے سے پہلے تحقیق، تدوین اور منظوری کے مراحل سے گزارا جاتا ہے۔
مسئلہ کی فقہی تکییف
پیش آمدہ مسئلے کا سب سے پہلے کونسل کے تمام مفتیانِ کرام اپنی علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےانفرادی طور پر جائزہ لیتے ہیں۔ اس کے بعد باہمی غور و خوض ہونے پر متفقہ رائے کو حتمی شکل دے کر اسے تحریری فتویٰ کی صورت میں جاری کرنے کی منظوری دی جاتی ہے۔
مرتب شدہ فتویٰ کا جائزہ
مرتب شدہ فتویٰ کا قرآنی نصوص، احادیثِ مبارکہ اور فقہی دلائل کی روشنی میں دوبارہ تنقیدی اور اصلاحی جائزہ لیا جاتا ہے، تاکہ جواب ہر اعتبار سے مدلل، محقق اور قابلِ اعتماد ہو۔
تائیدات و توثیقات
مرتب شدہ فتویٰ کی کونسل کے تمام مفتیانِ کرام سے تائید و توثیق حاصل کی جاتی ہے، تاکہ اس کی اجتماعی منظوری، علمی اعتماد اور شرعی اعتبار مکمل طور پر ثابت ہو سکے۔