مہر کیلکولیٹر
شرعی اصولوں کے مطابق مہر کا حساب لگائیں
مہر کی قسم منتخب کریں
قیمتیں درج کریں
اہم ہدایات
1
مہر کی کم از کم مقدار دس شرعی درہم (تقریباً 30.6 گرام) چاندی ہے۔ اس سے کم مہر مقرر کرنا جائز نہیں۔
2
مہر فاطمی پانچ سو شرعی درہم (تقریباً 131 تولہ) چاندی کی مقدار ہے جو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر تھا۔
3
مہر کی ادائیگی شوہر پر واجب ہے۔ مہر معجل (فوری) یا مہر مؤجل (مؤخر) دونوں طرح ہو سکتا ہے۔
4
مہر سونے، چاندی، نقد رقم یا کسی بھی قیمتی چیز میں مقرر کیا جا سکتا ہے۔
5
موجودہ بازاری قیمت کے مطابق چاندی یا سونے کی قیمت درج کریں تاکہ مہر کی رقم روپوں میں معلوم ہو سکے۔
شرعی تفصیل
• کم از کم مہر: 10 شرعی درہم ≈ 30.6 گرام چاندی
• مہر فاطمی: 500 شرعی درہم ≈ 131 تولہ چاندی
• ایک شرعی درہم: 3.0618 گرام چاندی