ہماری خدمات
ہمارے اہم شعبہ جات
دارالافتاء
دارالافتاء فیضانِ شریعت اُمّتِ مسلمہ کو اصولی (اعتقادیات) و فروعی (عبادات و معاملات) کے تمام مسائل پر رہنمائی فراہم کرنے والا معتبر ادارہ ہے جو عوامی اور ادارتی مسائل میں تحریری وتقریری فتاویٰ جاری کرتا ہے، اور مختلف شعبوں میں شرعی تربیت و تفتیش فراہم کرتا ہے۔
شریعہ ایڈوائزری
ادارہ فیضانِ شریعت کراچی کی شریعہ ایڈوائزری ٹیم کاروباری معاہدات، اسلامی بینکاری، سرمایہ کاری اور حلال سرٹیفیکیشن میں قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں واضح، قابلِ عمل اور مستند مشاورت فراہم کرتی ہے۔
تربیتِ حج و عمرہ
حج زندگی کا عظیم فریضہ ہے۔ اس میں احرام، عرفات، مزدلفہ، منیٰ، رمی، قربانی، حلق، طواف اور سعی جیسے اعمال مقررہ ترتیب اور اوقات کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں۔ ادارہ فیضانِ شریعت کی تربیت میں عازمین کو فقہِ حنفی کے مطابق فرض، واجب، سنت، مستحب، مکروہ اور مستحب اعمال سمجھائے جاتے ہیں تاکہ سفر عبادت، اطمینان اور درستگی کے ساتھ مکمل ہو۔
تعلیمی خدمات
جامعہ فیضانِ شریعت کا قیام یکم مئی 2024 کو عمل میں آیا۔ اس کا بنیادی مقصد ایسے ماہرینِ افتاء اور محققین پیدا کرنا ہے جو امتِ مسلمہ کی فکری و شرعی رہنمائی کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ پہلے ہی سال الحمد للہ 50 سے زائد متخصصین نے داخلہ لیا۔ فی الوقت یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک محدود رقبے پر 100 سے زائد رہائشی و غیر رہائشی طلبہ کو تخصص فی الفقہ والافتاء کی اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
اجتماعی قربانی
اجتماعی قربانی ایک اہم شرعی عبادت ہے جسے ادارہ فیضانِ شریعت کراچی نہایت منظم نظام اور شرعی اصولوں کی پاسداری میں انجام دیتا ہے۔ اس کے ذریعے متعدد افراد شریعت کے مطابق مکمل اعتماد اور اطمینان کے ساتھ اپنی قربانی ادا کرتے ہیں۔ اس نظام کا مقصد شرعی اصولوں کی مکمل پابندی کے ساتھ قربانی کے عمل کو آسان اور درست بنانا ہے۔
اہلِ سنت فتویٰ کونسل
فتویٰ کونسل کا مقصد صرف شرعی سوالات کے جوابات دینا نہیں، بلکہ قرآن و سنت، فقہِ حنفی اور مسلکِ اہلِ سنت کی روشنی میں زندگی کے مختلف شعبوں میں جامع اور مستند شرعی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ مستند علماء و مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی اتفاقی و اجماعی مسائل، دینی و ملی ضرورت کے امور اور اہم اجتماعی معاملات میں تحقیقی و مدلل آراء تحریری دستاویزات اور فتاویٰ کی صورت میں جاری کیے جاتے ہیں، تاکہ افراد، ادارے اور معاشرہ قابلِ اعتماد دینی رہنمائی حاصل کر سکیں۔